سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کولگام انکاؤنٹر کے دوران دو جنگجوؤں کے سرنڈر کرنے پر ان کے اہلخانہ کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کی سراہنا کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہئیں تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے۔
بتادیں کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کو انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی جنگجوؤں نے اہل خانہ کی اپیل پر سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کیا۔
محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا، ’دو جانیں ان کے اہل خانہ کی کاوشوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کی بدولت بچ گئیں‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا،’اس نوعیت کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں تاکہ عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے‘۔
کولگام ملی ٹنٹ خود سپردگی معاملہ| محبوبہ مفتی نے پولیس کی کوششوں کو سراہا