سری نگر//جموں وکشمیر حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں دو آئی پی ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے۔
آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، نتیش کمار آئی پی ایس، جو پوسٹنگ کے احکامات کے منتظر تھے ، کو انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی، جموں وکشمیر ، تعینات کیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، مہندر ناتھ تیواری، آئی پی ایس، انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی، جموں وکشمیر کا تبادلہ کرکے انسپکٹر جنرل آف پولیس، آرمڈ، جموں تعینات کیا گیا۔
مکیش سنگھ، آئی پی ایس کو تعیناتی کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
نتیش کمار آئی جی سی آئی ڈی جموں و کشمیر تعینات