ویب ڈیسک
غزہ// غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی صحافی ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک پریس بیان میں، غزہ جرنلسٹ سنڈیکیٹ نے پیر کو کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 50 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔
سنڈیکیٹ نے کہا کہ ، دو صحافی اس وقت لاپتہ ہو گئے جب وہ غزہ کی حکمران فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کی کوریج کر رہے تھے۔
سنہوا نیوز ایجنسی نے کہا کہ غزہ میں بجلی کی مسلسل بندش اور انٹرنیٹ کے مسئلے نے صحافیوں کی اپنی کوریج جاری رکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا۔
سنڈیکیٹ نے کہا کہ “بہت سے صحافیوں کو اسرائیل کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست دھمکیاں دی گئی ہیں۔ سنڈیکیٹ نے بین الاقوامی برادری سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حملوں میں اب تک 11 صحافی مارے جا چکے ہیں جبکہ کم از کم 20 زخمی ہیں۔
حماس نے ایک ہفتہ قبل غزہ کی پٹی سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں پر اچانک حملہ کیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر جوابی حملے شروع کیے تھے۔