یو این آئی
جموں// سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے جموں کے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیا جبکہ سی سی ٹی وی ، ڈی وی آر اور موبائیل فون بھی ضبط کئے گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح ایس آئی اے نے جموں کے بٹھنڈی ، بن تالاب اور دوسرے مقامات پر چھاپے مارے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سازش کیس کے سلسلے میں سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے رہائشی مکان اور دکان کی تلاشی لی جس دوران سی سی ٹی وی ، ڈی وی آر اور موبائیل فون تحویل میں لئے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس آئی اے نے ایک شخص کو بھی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے صوبہ جموں میں دہشت گرد سازش کیس کے سلسلے میں متعدد مقامات پر چھاپے ڈالے جس دوران قابل اعتراض مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔