جموں //ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ایس جے ایم گیلانی نے، یہاں 29جنوری سے شروع ہورہے 72ویں کل ہندپولیس ہاکی چیمپین شپ 203-24کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔،متعلقہ کمیٹیوں کے سربراہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کولازمی انتظامات اور ان کی طرف سے کی جارہی تیاریوں کی جانکاری دی ۔میٹنگ کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس آرمڈنے متعلقہ کمیٹیوں کو ان کوتفویض ذمہ داریوں سے متعلق ہدایات دیں۔