اشرف چراغ
کپوارہ// ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈویفوڈ ساگر دتاترے نے پیر کو60 اسکولی لڑکیوں کے ایک گروپ کو ڈی سی آفس کپوارہ سے ٹریکنگ ٹور کے لیے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن کے افسران کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ان طلبا سے بات چیت کی جو مہم پر جانے کے لیے پرجوش نظر آرہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹریکنگ طلبا سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ضلع بھر کے مختلف اسکولوں کی نمائندگی کرنے والی 60 کے قریب طالبات نوگام-بنگس علاقے میں 5 روزہ ٹریکنگ پروگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹریکنگ گروپ کے ساتھ 7 خواتین ممبران سمیت مختلف کمیٹیوں کی نمائندگی کرنے والے 43 اہلکار شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کو مزید بتایا گیا کہ سکیورٹی اور رہائشی سہولتوں سمیت تمام انتظامات درست طریقے سے کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے طلبا سے کہا کہ وہ ٹریکنگ ٹور کا بہترین استعمال کریں اور جنگل کی دولت، درختوں کی مختلف اقسام اور ایڈونچر ٹورزم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔ بعد میں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ڈی سی نے کہا کہ کپواڑہ ضلع سیاحتی صلاحیتوں سے بھرپور ہے، خاص طور پر ایڈونچر ٹورازم اور ٹریکنگ میں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مزید ٹریکنگ پوائنٹس تیار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور مزید کہا کہ اس سال ضلع میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف اچھے اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں کپواڑہ سیاحت کے شعبے کے ان شعبوں میں نام اور شہرت بنائے گا۔