۔4افسران کے تبادلے

 بلال فرقانی

جموں// جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو انتظامیہ کے مفاد میں چار جے کے اے ایس افسران کے تبادلوں کا حکم دیا ۔ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق، انشومالی شرما، جنرل منیجر جے کے میڈیکل سپلائیز کارپوریشن، جموں کا تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ریاسی کے طور پر ایک دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔عرفان بہادر، سکریٹری لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی سری نگر، کو دستیاب اسامی پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔افروزہ بانو، سب رجسٹرار، گاندربل کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بڈگام تعینات کیا گیا۔مزمل مقبول بیگ، کلکٹر، لینڈ ایکوزیشن، اسپیشل آرمی (بڈگام اور سری نگر) کو اضافی چارج سے فارغ کیاگیا ہے۔ محمد الطاف بھٹ، تحصیلدارکنگن، کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گاندربل تعینات کیا گیا ہے۔ آرڈر میں مزید کہا گیا کہ “وہ اگلے احکامات تک سب رجسٹرار، گاندربل کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔”