۔370منسوخی کے بعد پتھر بازی بند ہمیں 2014اور2019میں اکثریت ملی ، خصوصی پوزیشن ختم کی

  اب جموں کشمیر میں کسی کو تشدد بھڑکانے کی ہمت نہیں: امیت شاہ

کوٹا (راجستھان)// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ 2019میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مرکز ی زیر انتظام علاقے میں حالات معمول پر ہیں اور کسی کو تشدد بھڑکانے کی ہمت نہیں ہے۔ راجستھان کے ادھے پور میں ایک روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے جموں و کشمیر کے بارے میں راہل گاندھی کے بیانات کا حوالہ دیااور کہا “پہلے،پی ڈی پی سربراہ) محبوبہ مفتی( اورکانگریس لیڈر) راہول بابا (گاندھی نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں خون کی ہولی کی پیش گوئی کی تھی۔”شاہ نے راہول گاندھی سے مخاطب ہوکر کہا، ” آرٹیکل 370 کی منسوخی کو پانچ سال ہو چکے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، خطے میں تشدد کا کوئی خطرہ نہیں ہے”۔

 

مرکزی وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ عوام نے 2014 اور 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت دی تھی، اور انہوں نے اس کا استعمال آرٹیکل 370 کو ختم کرنے، رام مندر کی تعمیر، سی اے اے کو نافذ کرنے اور لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے33 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے کیا۔امیت شاہ نے وجے سنکلپ مہا سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “آپ نے ہمیں 2014 اور 2019 میں مکمل اکثریت دی، ہم نے 370 کو ختم کرنے، رام جنم بھومی پر مندر بنانے، سی اے اے کو نافذ کرنے اور لوک میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے اکثریت کا استعمال کیا۔”انہوں نے کہا’’اگر آپ( لوگوں ) نے 2019 میں کانگریس کو ووٹ دیا ہوتا ،تو کوٹہ (پی ایف آئی )کا گھر بن جاتا، آپ نے پی ایم مودی کو ووٹ دیا اور انہوں نے پی ایف آئی کو ختم کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پی ایف آئی پر سے پابندی ہٹا دیں گے۔