۔21 واں جموں و کشمیرسکواش چمپئن شپ ترال کے کھلاڑیوں نے 25 میڈل اپنے نام کئے

سید اعجاز

سرینگر//سکواش ریکیٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسکواش فیڈریشن آف انڈیا کے اہتمام سے سرینگر میں 21واں جموں و کشمیر یوٹی چمپئن شپ منعقد ہوئی ہے جس میں ٹیم لینو اور لیٹل انجلز سکول ترال کے دو ٹیموں نے25میڈیل اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ چمپئن شپ یکم اکتوبر سے 4اکتوبر تک سرینگر کے راج باغ علاقے میں موجود’’گندن اسٹیڈیم ‘‘میں منعقد ہوئی ۔اسکواش ایسوسی ایشن جموں و کشمیر نے اسکواش فیڈریشن آف انڈیا کے زیراہتمام 21 ویں جموں اور کشمیر یونین ٹیریٹری لیول اسکواش چیمپئن شپ کا ’’گندون‘‘ اسٹیڈیم راجباغ میں انعقاد کیا جس میں مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔جس دوران پلوامہ کی ٹیم لینیو نے بھی اس UT میگا ایونٹ میں حصہ لیا، ٹیم LeeeNiv اور لٹل اینجلس اسکول کے طلبا ء کی ایک بڑی تعداد نے اس میں حصہ لیا اور ترال کا نام پھر ایک بار روشن کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹیم لینیو اور لٹل اینجلس اسکول کے طلباء نے مخالفین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 25میڈلز اپنے نام کیے جن میں سے چندری گام ترال کے فیصل فاروق، ترال سے میر الیزا اور میر علینہ، ترال سے وافیہ عرفان نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔اس کے علاوہ نیہان شوکت اور ذیشان رشید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم لینو کے4 کھلاڑیوں کو 14 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والی قومی سطح کی اسکواش چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکرہے کہ کوچ و بانی ٹیم لینیو فروز احمد بٹ کی قابل رہنمائی میں اس میگا ایونٹ میں بڑی تعداد میں اسکول، کالج کے طلباء نے حصہ لیا اور فخر اور جانفشانی کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔