عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// ایک اہم سفارتی اقدام میں، ہندوستان اور سعودی عرب نے سال 2024 کے لیے دو طرفہ حج معاہدے کو باضابطہ شکل دے دی ہے۔ اس معاہدے پر باضابطہ طور پر ہندوستانی وفد کی قیادت اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی اور جوائنٹ سکریٹری اقلیتی امور نروپما کوترو( ایک کشمیری پنڈت) اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران نے دستخط کئے۔اسمرتی ایرانی کے ساتھ، نروپما کوترو نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے، معاہدے پر دستخط کو آسان بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ ایرانی نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران ہندوستانی وفد نے سعودی وزیر حج اور عمرہ امور ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور کا احاطہ کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔امسال بھارت سے1لاکھ 75ہزار 023عازمین سفر محمود پر روانہ ہونگے۔ ان میں سے 1,40,020نشستیں حج کمیٹی انڈیا پر کریں گی جبکہ35,005نشستیں حج گروپ آپریریٹرس کو دی گئی ہیں۔جدہ ائر پورٹ پر انتخامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔سعودی وفد نے ہندوستان کے مثالی ڈیجیٹل اقدامات کے لئے مخلصانہ تعریف کا اظہار کیا، خاص طور پر عازمین حج کومیل کی ضروری معلومات فراہم کرنے میں۔ عازمین حج میں محرم کے بغیر خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی ہندوستانی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں شمولیت اور صنفی مساوات کے ہندوستان کے عزم پر زور دیا گیا۔بات چیت میں تمام عازمین کی جامع فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مزید طبی سہولیات کو بڑھانے کے منصوبوں کو شامل کیا گیا۔ ایرانی نے کہا کہ میں ان گفت و شنید کے دوران دکھائے گئے باہمی تعاون کے جذبے کی قدر کرتی ہوں اور ہمارے دوطرفہ تعلقات کی مسلسل مضبوطی کی بے تابی سے توقع رکھتی ہوں۔