سرینگر// جل شکتی کے مرکزی وزیرمملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے عوام تک رسائی کے دوسرے روزیہاں پنچایتی نمائندوں اورپانی سمتی ممبروں سے تبادلہ خیال کیااوران کے متعلقہ علاقوں میں جل جیون مشن کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔تبادلہ خیال کے دوران مرکزی وزیرمملکت نے مشاہدہ کیاکہ پنچایتی نمائندوں کی ذمہ داریوں میں حکومت کے منصوبوں کی عمل آوری میں تیزی آنے کے ساتھ اضافہ ہوگا۔جل جیون مشن کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی اسکیمیوں پرکام ہورہا ہے جن میں مستقبل کاخیال رکھاگیا ہے اورآئندہ نسلیں اِن سہولیات پرفخرکریں گی جو انہیں اس وقت دستیاب ہوں گی۔انہوں نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ ترقیاتی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ انہیں بہترسہولیات بہم کی جاسکیں۔جموں کشمیر انتظامیہ کو آبادی کے کثیرحصے تک نل کا پانی پہنچانے کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں کشمیرمیں 2022تک صد فیصدآبادی کو نل کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ا س موقعہ پر وزیرٹنگنار واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ بھی کیااوراس اسکیم کے فلٹریشن پلانٹ کے کام کاج کودیکھا۔وزیر نے سرینگر میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا۔اس سے قبل انہوں نے زیسٹھادیوی مندر،شنکرآچاریہ مندر اور شیتل ناتھ مندر میں بھی حاضری دی۔