ٹیکساس// دو برس بعد کوما سے ہوش میں آنے والی خاتون اچانک ہوش میں آگئیں اور انہوں نے اس حال تک پہنچانے والے اصل مجرم کو پہچان بھی لیا ہے۔امریکا میں رونما ہونے والے ایک ڈرامائی صورتحال میں تشدد اوراقدامِ قتل کا معمہ اس وقت حل ہوگیا جب ایک ہسپتال سے پولیس کو فون آیا۔ پولیس افسر روس میلنگر کو گزشتہ ہفتے نیومارٹنس ویلی لانگ ٹرم کیئرسینٹر سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ جون 2020 میں کسی نامعلوم حملہ ا?ور کے تشدد سے کوما میں جانے والی خاتون وینڈا پامر ہوش میں ا?گئی ہیں جنہیں دوسال قبل کاٹیج ویلی میں ان کے گھر میں جان لیوا تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس افسر نے بتایا کہ اس نے ایک عرصے سے خاتون کی خبر نہیں لی تھی اور سمجھ رہے تھے کہ وہ مرچکی ہوگی۔ جب تک خاتون کوما میں تھیں افسران یہ کیس حل کرنے میں بے بس ھے۔ اس واقعے کا عینی شاہد کوئی نہ تھا، فون کال کا کوئی ریکارڈ نہ ملا اور نہ ہی کوئی ویڈیو تھی جس سے کیس ا?گے بڑھایا جاسکتا تھا۔ ہوش میں ا?تے ہی پولیس افسران وینڈا کے پاس پہنچے۔اگرچہ دماغی چوٹ سے وہ اپنے انداز میں بات کررہی تھیں لیکن اس مقام پر بھی انہیں سارا واقعہ یاد تھا اور معلوم تھا کہ ا?خرکس نے خاتون پر تشدد کیا ہے۔ پولیس افسروں نے بتایا کہ سارے راز کی امین خاتون ہی ہیں۔