لندن //یورپی ملک بیلجیم کی 19 سالہ لڑکی نے جہاز کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگانے کا آغاز 18 اگست سے کردیا، وہ تین ماہ کے دوران 57 ممالک کے گرد چکر لگائیں گی۔ بیلجیم نژاد برطانوی لڑکی 19 سالہ زارا ردرفورڈ نے ایک روز قبل ہی دنیا کے گرد چکر لگانے کیمشن کا آغاز کیا اور وہ پہلے مرحلے میں اپنے آبائی علاقے سے انگلینڈ پہنچیں۔زارا ردرفورڈ کی خواہش ہے کہ وہ تین ماہ کے دوران دنیا کے پانچ بر اعظموں کے 57 ممالک کے گرد چکر لگاکر مذکورہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین لڑکی بنیں۔زرا زردرفورڈ نے برطانیہ میں تعلیم اور جہاز اڑانے کی تربیت حاصل کی اور وہ بچپن میں خلاباز بننا چاہتی تھیں مگر اب ان کی خواہش کم عمری میں دنیا کا فضائی چکر لگانا ہے۔زارا ردرفورڈ ہلکے جہاز کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگائے گی، ان کے الٹرا لائٹ اسپورٹ طیارے کا وزن محض 325 کلو گرام ہے اور یہ تیزی رفتار کے ساتھ درمیانی اونچائی پر اڑان بھرتا ہے۔انہوں نے دنیا کے گرد چکر مکمل کرنے کے لیے سعودی عرب، میانمار ، گرین لینڈ اور ہنڈراس سمیت کئی ممالک سے خصوصی اجازت لی ہے اور وہ اپنے سفر کے دوران پانچ بر اعظموں کے سمندر، ریگستانوں اور پہاڑوں کو کراس کرتے ہوئے اپنی آرام کی منزل پر پہنچیں گی۔