جموں// جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے اپنے سوک ایکشن پروگرام کے تحت اور جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ 18ویں پولیس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کو بخشی سٹیڈیم، سری نگر میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر شری دلباغ سنگھ نے کھولنے کا اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی جی پی آرمڈ جموں و کشمیر ایس جے ایم گیلانی، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر پی ایچ کیو ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار،پولیس افسران، جے کے اسپورٹس کونسل کے ممبران اور دیگر سول، پولیس افسران موجود تھے۔شروع میں جموں و کشمیر پولیس کیمہلوکین خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ جموں و کشمیر پولیس کے ان بہادروں کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ ہمارے اہلکاروں کی شہادت کو یاد رکھنا محکمہ کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی اہم ہے اور کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس پریوارکے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مدد کے لیے مختلف فلاحی اسکیمیں چلا رہا ہے۔ڈی جی پی نے شرکت کرنے والی ٹیموں کے جوش و جذبے اور انرجی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس اجتماع کی بڑی تعداد کو دیکھ کر جس میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے جو مختلف علاقوں سے سردی کے باوجود فٹ بال ٹورنامنٹ دیکھنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فٹ بال بہت مشہور ہے اور یہ کھیل ہر گزرتے سال اپنے فالوورز میں اضافہ دیکھ رہا ہے۔ “میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔