کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ پنچایت حلقہ حبی کی وارڈ نمبر 1میں بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے محمد شوعیب ولد محمد شکور نامی ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان اپنے رشتہ داروںکے گھر گیا ہوا تھا اور مال مویشیوں کیلئے پتے کاٹنے کے دوران نوجوان بجلی کی تاروں کیساتھ لگ گیا جس کی وجہ سے موقعہ پر ہی دم توڑبیٹھا ۔جموں وکشمیر پولیس نے خبر موصول ہوتے ہی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر اس سلسلہ میں ایک معاملہ بھی درج کرلیا ہے ۔سرپنچ محمد فاروق انقلابی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کی کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے جبکہ دیہات میں بجلی کے غیر معیاری نظام کو جلدازجلد درست کیا جائے ۔