سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پچھلے24گھنٹوں کے دوران99افراد کی رپورٹیں مثبت آئیںاور اس دوران مزید 3افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ 10مارچ سے 13مارچ تک جموں و کشمیر میں 9افراد وائرس میں مبتلا ہو کر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔15فروری سے کورونا کی دوسری لہر پیدا ہوگئی ہے اور جموں کشمیر میں متاثرین کے اضافے کیساتھ ہی ائر پورٹ میں سبھی آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ تب سے کورونا متاثرین کی تعداد متواتر طور بڑھ رہی ہے اور اس دوران ایک بار متاثرین کی تعداد 112تک پہنچ گئی ،جو گذشتہ دسمبر سے سب سے زیادہ تعداد تھی۔ کشمیر میں 15فروری سے 13مارچ تک 17افراد وائرس سے فوت ہوئے اور اسطرح یہاں متوفین کی مجموعی تعداد 1244ہوگئی جبکہ جموں و کشمیر میں1974افراد مجموعی طور پر فوت ہوئے ہیں۔ ادھر 17فروری سے وائرس متاثرین میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے کی کڑی کے تحت سنیچر کو ایک مرتبہ پھر متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور سنیچر کو مزید 99افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ ان99متاثرین میں سے 24جموں جبکہ 75کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 75افراد میں سے 50مقامی سطح پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ 25افرادبیرون ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے ہیں۔ 15 فروری سے13 مارچ تک 2014 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے1718کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے1718افراد میں سے1145مقامی سطح پر جبکہ 610بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 75341ہوگئی ہے۔10مارچ کو وادی کے بارہمولہ اور سرینگر میں 3افراد کی موت ہوئی۔11 اور 12مارچ کو اننت ناگ میں3جبکہ 13مارچ کو جموں میں ایک اور وادی میں 2افراد فوت ہوگئے۔ سنیچر کو فوت ہونے والے 3افراد میں سے 1جموں جبکہ 2کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 2متوفین میں ایک سرینگر اور ایک پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ سنیچر ڈلگیٹ سے تعلق رکھنے والا 75سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ۔ ڈاڈورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والا ایک 68سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا۔
بھارت میں 83دنوں کے بعد سب سے زیادہ متاثر،140اموات
نیوز ڈیسک
نئی دلی//مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سنیچر کومزید 24882افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح حالیہ مہینوں کے دوران سب سے زیادہ اضافہ کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد11333728ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق سنیچر کو 83دنوں کے بعد سب سے زیادہ افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ اس سے قبل 20دستمبر کو 26624افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 140نئی اموات کے ساتھ متوفین کی تعداد 158446 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسوں کی تعداد 202022ہوگئی ہے جو مجموعی طور پر متاثر ہونے والے افراد کا 1.74فیصد ہے ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ 96.82فیصد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 10973260ہوگئی ہے جبکہ فوت ہونے والے افراد کی شرح1.40فیصدہے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 20لاکھ 7اگست ، 30لاکھ 23اگست ، 40لاکھ 5ستمبر اور 50لاکھ 16ستمبر کو پہنچ گئی تھی جبکہ 28ستمبر کو متاثرین کی تعداد 70لاکھ، 11اکتوبر کو 80لاکھ، 29اکتوبر کو 90لاکھ اور 19دستمبر کو ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ آئی سی ایم آر کے مطابق بھارت میں 12مارچ تک 225839273تشخیصی ٹیسٹ کئے گے جن میں جمعہ کے 840635بھی شامل ہیں۔ 140نئی اموات میں 56مہاراسٹرا ، 34پنجاب، 14کیرلا میں ہوئی ہے۔ مجموعی اموات میں 158446میں سے 52723مہاراسٹرا ، 12539تامل ناڈو، 12386کرناٹکہ، 10936نئی دلی، 10287بنگال، 8743اتر پردیس اور 7180اندھرا پردیس سے تعلق رکھتے تھے۔وزارت صحت نے زور دیا ہے کہ متوفین میں سے 70 فیصد اضافی بیماریوں کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ہمارے اعداد وشمار آئی سی ایم آر سے ملتے جلتے ہیں۔