عظمیٰ نیوزسروس
گاندربل//ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر 14ویں سینئرنیشنل سافٹ بال کرکٹ چیمپین شپ 2023-24 میں حصہ لینے کیلئے دونوںلڑکوں اورلڑکیوں کی سافٹ بال ٹیموں کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔چیمپین شپ جونپور اترپردیش میں9سے13جنوری تک منعقدہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے طلاب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں اوران کی کامیابی کی دعاکی۔انہوں نے ٹیموں کی صلاحیتوں پراعتمادکااظہار کیا ۔انہوں نے کھیلوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاان سے دوستی اورمقابلے کے جذبے کوفروغ حاصل ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے گاندربل ضلع کے کھلاڑیوں خصوصاً لڑکیوں کو ہرممکن تعاون دینے کا یقین دلایا۔ زمینی سطح پرکھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ضلع میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو ترقی دینے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور سہولیات بہم رکھنے پرزوردیا۔گروپ کوجنرل سیکریٹری جے اینڈ کے سافٹ بال کرکٹ ایسوسی ایشن اور جوائنٹ سیکریٹری سافٹ بال کرکٹ فیڈریشن آف انڈیاکی قیادت میں روانہ کیاگیا۔ان کی قیادت میں ٹیموں کی اچھی تیاری کویقینی بنایا گیا ہے۔قومی چیمپین شپ میں شرکت نہ صرف کھلاڑیوں کی تندہی اورصلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں بلکہ گاندربل ضلع کی کھیلوں کے فروغ کے عزم کابھی عکاس ہے۔