سرینگر //جموں و کشمیر میں 14دنوں کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 100کا ہندسہ پار کرگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43ہزار 430 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7مسافروں سمیت مزید 108افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس سے قبل جموں و کشمیر میں 7اکتوبر کو کورونا وائرس سے 134افراد متاثر ہوئے تھے۔جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31ہزار 494تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد4429 بنی ہوئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 108افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 21جبکہ کشمیر میں 87افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 87افراد میں سے 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 84افراد مقامی سطح رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 87افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 47، بارہمولہ میں 4، بڈگام میں 14، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 1،اننت ناگ میں 4،بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 11،کولگام میں 3جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 7ہزار 245تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2254بنی ہوئی ہے۔جموں صوبے میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 21افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 17مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 21افراد میں جموں میں 6، ادھمپور میں 1، راجوری میں 3، ڈوڈہ میں 5، کٹھوعہ میں 1، رام بن میں 1اور ریاسی میں 4افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سانبہ ، کشتواڑ اور پونچھ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 249ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی دوسرے دن کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2175تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں 15,786 مثبت
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی سست ہوتی رفتار کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملات میں 3086 کی کمی واقع ہوئی ہے اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.16 فیصد ہوگئی۔ جمعرات کو ملک میں 61 لاکھ 27 ہزار 277 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 59 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 15,786 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کر 3 کروڑ 41 لاکھ 43 ہزار 236 ہوگیا ہے ۔ دریں اثنا 18641 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر3 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 449 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 3086 کم ہو کر ایک لاکھ 75 ہزار 745 ہو گئے ہیں۔ وہیں 231 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 453042 ہوگئی ہے ۔