عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
سرینگر//11ویں سینئر نیشنل پینکاک سلات چمپئن شپ کیلئے ٹرائلز مردوں اور خواتین کیلئے16جولائی کو پولو گرائونڈسرینگر کے انڈور ہال میں منعقد ہونگے۔ یہ دونوں کیلئے 17 سال سے 45 سال تک کی عمر کے مرد اور خواتین سینئر نیشنل پینکاک سلات چمپئن شپ 2023-24 جو 12 سے 15 اگست 2023تک ناسک مہاراشٹر میں منعقد ہونے والی ہے،میں(مرد اور خواتین) کے 11ویں ایڈیشن میں جموںوکشمیرٹیموں کی شرکت سے قبل یہ ٹرائلز ہونگے۔ایک کھلاڑی کے پاس اپنے ضلعی سربراہ سے ایک درست شناختی ثبوت اور سفارشات کے ساتھ والدین کا اعلامیہ اور میڈیکل اور ہیلتھ اینڈ انشورنس سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ دستاویزات جیسے تمام دستاویزات حاصل کرنے کے بعد پاسپورٹ سائز کی 2 عدد تصاویرساتھ لائے۔ تمام منسلک ڈسٹرکٹ پینکاک سیلات ایسوسی ایشنز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سینئر ایونٹس میں دونوں جنسوں میں مذکورہ بالا ٹریلز کے لیے اپنے اندراجات کی تصدیق کریں۔ٹرائلز کے دوران کوئی بورڈنگ، لاجنگ یا کوئی ٹرانسپورٹیشن فراہم نہیں کیا جائے گا۔ منتخب ایتھلیٹس 17 جولائی 2023 کو جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کی اسکریننگ ٹیم کا سامنا کریں گے اور اس کے بعد سری نگر میں منتخب کھلاڑیوں کے لیے 21 روزہ کوچنگ کیمپ لگے گا۔تمام دلچسپی رکھنے والے ایتھلیٹس سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس نوٹس میں بیان کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق طریقہ کار پر عمل کریں۔