سرینگر//فوج کی چنار کمان کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بونیاراوڑی کے آرمی گڈول اسکول میں فوج کے 10گڈول اسکولوں کے ڈجٹائزیشن کاافتتاح کیا۔فوج نے پاورگرڈ کارپوریشن کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت کشمیروادی میں فوج کے 10گڈ ول اسکولوں کے کلاسز کی ڈجٹائزیشن کاکام ہاتھ میں لیا۔اس کا مقصدموجودہ ڈھانچے کوبہتر بنانا ور سیکھنے اور سکھانے کے عمل کو سمارٹ کلاس رومزمیں لانا ہے۔ پروجیکٹ میں128کلاس روم شامل ہیں جنہیں آئی ٹی کے تمام سازوسامان سے لیس کیا جارہا ہے۔ابھی تک کل28آرمی گڈ ول اسکولوں میں سے16کوڈجٹائز کیاگیا ہے اور باقی ماندہ12اسکولوں کو آئندہ سال ڈجٹائز کیا جائے گا۔اس موقعہ پر لیفٹینٹ جنرل پانڈے نے طلاب اور استاف سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا آرمی گڈول اسکولوں کی دجٹائزیشن سے طلاب کوکافی فایدہ ہوگا۔