ماسکو//روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے والے فوجیوں کے لیے مفت میں زمیں دینے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یوکرین کے خلاف جنگ میں فوجیوں کو سرکاری اراضی انعام میں دی جائے گی، فوجیوں کو ماسکو، کریمیا اور سیواستوپول میں مفت زمین دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ ماسکو، کریمیا اور سیواستوپول کے مضافاتی علاقوں میں ان نمایاں فوجیوں کو مفت اراضی پلاٹ دیے جائیں گے جنھوں نے یوکرین کی جنگ میں حصہ لیا ۔اس کے علاوہ، یوکرین کے خلاف جنگ میں زخمی یا بیمار ہونے والے فوجیوں کے ورثا کو بھی سماجی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس صدارتی فیصلے پر عمل درآمد کل سے شروع ہو گیا ہے ۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ (ڈی پی آر) کے قائم مقام سربراہ ڈینس پوشیلین کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ غیر ملکی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ڈونیٹسک میں شہریوں پر یوکرین کے ٹارگٹیڈ حملوں کے بارے میں خاموشی اختیار کر رہی ہیں۔مسٹر پشیلن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔مسٹر پوتن نے کہا کہ “میں ڈونیٹسک کے شہریوں پر یوکرین کے ٹارگٹیڈ حملے کی طرف توجہ مبذول کرواتا ہوں کہ کسی ایک بھی غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹ یا انسانی حقوق کی تنظیم نے اس معاملے پر اپنی خاموشی نہیں توڑی۔”