یوکرین کیلئے جدید ہتھیاروں کا نیا امریکی پیکیج تیار

کیف// یوکرین کے لیے امریکہ کی طرف سے اگلا امدادی پیکیج ایک ارب ڈالر تک کا متوقع ہے۔ یہ اب تک کے امریکہ کی طرف سے دیے گئے پیکیجز میں سے سب سے زیادہ بڑا پیکیج ہو گا۔اس پیکیج میں طویل فاصلے تک مار کرنے والا اسلحہ، میڈیکل ٹرانسپورٹ ویکلز وغیرہ بھی شامل ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیکج کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے،اور جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔ 24 فروری سے روس کے یوکرین پر حملے سے لے کر اب تک امریکہ کی طرف سے یوکرین کو آٹھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی دی جا چکی ہے، یہ مزید ایک ارب دالر کی فوجی امداد بھی اسی جمع ہو جائے گی۔امریکی انتطامیہ کے ذرائع نے اس بارے میں بتایا کہ ابھی صدر جو بائیدن نے اس نئے امدادی پیکج کے لیے دستخط نہیں کیے ہیں۔ دستخط ہونے کے بعد امریکی ایچ آئی ایم اے ار ایس اور این اے ایس اے ایم ایس زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہوں گے۔اسی طرح میڈیکل ٹرانسپورٹیشن کی 50 کی تعداد ایم 311 فوجی ایمبولینسز بھی شامل ہوں گی۔گذشتہ پیر کے روز پینٹاگون نے اعلان کیا تھا یوکرین کے لیے فوجی امداد کے ایک الگ پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ جس کی مالیت 550 ملین ڈالر ہے۔ اس میں بھی ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ایچ ایم آے آر ایس)ایسے جدید ہتھیار شامل ہیں۔تاہم وائٹ ہاوس نے فی الحال اس نئے پیکج پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی امداد کا نیا پیکج صدر کو حاصل خصوصی اختیار ڈرا ڈاون اتھارٹی(پی ڈی اے)کے تحت دیا جائے گا۔