یاسین ملک کا کیس عدالت میں زیر سماعت، بیان بازی کرنا غیر آئینی کیس پر سیاستدانوں کو تبصرے اور تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہئے : رویندر رینہ

جموں//جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ کے صدررویندر رینہ نے ہفتے کے روز کہاکہ یاسین ملک کیس پر سیاستدانوں کو تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر کوئی بھی بیان بازی کرنا غیر آئینی ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے قومی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کیس پر سیاستدانوں کو تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ معاملہ زیر سماعت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سارا معاملہ زیر سماعت ہے اور جس کیس کی شنوائی عدالت میں چل رہی ہو اس پر کوئی بھی بیان بازی کرنا غیر آئینی ہے۔رویندر رینہ نے کہاکہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے، ہمارے ملک کی عدالتیں بہت طاقتور ہیں، عدالتیں دونوں طرف سے بات سنتی ہے ، گواہوں اور ثبوتوں کی باریک بینی سے تحقیقات کے بعد وکلاء جرح کرتے ہیں اور اس کے بعد ہی عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلہ سنایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشری ، قانون اور عدالتوں کے اوپر کسی کی مداخلت نہیں ہوتی اور یہ کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرئے گا وہ سب کو منظور ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یاسین ملک معاملے پر کوئی تنقید یا بیان بازی کرنے سے گریز کیا جانا چاہئے۔رویندر رینہ نے سیاسی پارٹوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یاسین ملک کے معاملے پر اشتعال انگیزی نہ کریں۔