کانگریس غیر ملکی طاقتوں کے اشاروں پر ناچ رہی ہے: چگ

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ نے کہا کہ کانگریس رائے دہندگان کی حمایت حاصل کرنے کے لئے اپنی مایوسی میں عدم تحفظ کے بے بنیاد احساس کو جنم دینے کی کوشش کر رہی ہے۔چْگ نے کہا کہ کانگریس کے سرپرست اور پالیسی سازغیر ملکی سرزمین پر بیٹھ کر شیطانی محاورے پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وراثت کے قانون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا تصور ہی کانگریس کے ’شیطانی عزائم‘کے بارے میں بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیم پیٹروڈا کی طرف سے پیش کردہ وراثت ٹیکس کی تجویز کا مطلب ہے کہ وہ والدین کی محنت سے کمائی گئی رقم چھین لیں گے جو اپنے بچوں کو نہیں دے سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس کا منتر ہے کہ زندگی میں لوٹ مار۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ جو کانگریس کو ہمیشہ اپنی جائیداد سمجھا ہے وہ نہیں چاہتے کہ آپ کی جائیداد آپ کے بچوں کے پاس جائے۔چگ نے کہا کہ کانگریس کی پالیسیاں صرف اس حقیقت کی گواہی دیتی ہیں کہ کانگریس غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔چْگ نے کہا کہ بی جے پی عالمی پلیٹ فارم پر سلامتی اور سالمیت کے قومی محاورے کو آگے بڑھانے اور ہندوستان کو اپنی اقتصادی ترقی کے لحاظ سے سرکردہ ممالک میں سے ایک بنانے کے لئے پرعزم ہے۔