ماسکو//کیریبین جزیرے ہیٹی میں گزشتہ آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2189 ہوگئی ہے ۔خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس نے ملک کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2189 ہو گئی ہے اور 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد تقریبا 10000 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہینری نے زلزلے کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور اس بحران کی گھڑی میں سب کو متحد رہنے کی اپیل کی ہے ۔کئی ممالک نے ہیٹی کو انسانی امداد فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو آنے والا یہ زلزلہ ملک میں اب تک کے سب سے طاقتور زلزلوں میں سے ایک تھا ، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، گھروں اور عمارتوں کی ایک بڑی تعداد منہدم ہو گئی ، جس سے ملک کے اسپتال کا نیٹ ورک شدید متاثر ہوا ہے کے مطابق اس اس زلزلہ سے 84 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوا اور تقریبا 60 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔