جموں //ہیلپ ائیج انڈیا نے جموں کے 41 بزرگ شہریوں کو امرتسر کے 2۔روزہ دورے پر وانہ کیا ،جہاں وہ گولڈن ٹیمپل کے بھی درشن کریں گے۔امبپھلا اولڈ ائیج ہوم کے جنرل سیکرٹری وجے بھگوترہ نے ہیلپ ائیج انڈیا جموں کے ہیلپ لائن کونسلر پرشوتم کمار کی موجودگی میں ان بزرگوں کو دو روزہ دورے پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس موقعہ پر دورے پر جانے والے بزرگوں نیہیلپ ائیج انڈیا کی اجنب سے انکے لئے دورے کا اہتمام کرنے پرانکا شکریہ ادا کیا ۔دورے کو سرب جیت سنگھ ولد گوربھچن سنگھ نے سپانسر کیا ہے۔