عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// ہماچل پردیش، جموں کشمیر اور اتراکھنڈ میں اس سال کی پہلی برف باری ہوئی جبکہ مختلف مقامات پرخاص طور پر میدانی علاقوں میں بارش بھی ہوئی۔ہماچل پردیش میں کفری، نرکنڈہ اور منالی جیسے سیاحتی مقامات پر چار ماہ کی خشک سالی کے بعد سردیوں کے موسم میں پہلی برف باری ہو رہی ہے ۔ ناغیر متوقع موسم نے طویل خشک سالی کا سامنا کرنے والے سیب کے کاشتکاروں کو راحت پہنچائی۔ نشیبی علاقوں میں بارش کے منتظر کسانوں نے آف سیزن بوائی میں تاخیر کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جس سے ربیع کی فصلیں جیسے گندم، سرسوں اور چنے پر اثر پڑے گا، جو پہلے ہی خشک سالی کی وجہ سے برباد ہو چکی تھیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کو پیش گوئی کی ہے کہ شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسلا دھار بارش اور برف باری کے آثار ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا، “مغربی ہمالیائی خطے اور ملحقہ میدانی علاقوں میں سرد موسم 4 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز اور سرد ہوائیں 31 جنوری اور یکم فروری کو پنجاب، ہریانہ، چنڈ ی گڑھ اور دہلی میں چلنے کا قوی امکان ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ “اگلے 7 دنوں (31 جنوری سے 06 فروری) کے دوران اروناچل پردیش میں ہلکی یا معتدل بارش یا برفباری کا امکان ہے ۔