راؤرکیلا//یو این آئی// بلیک گوورز کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے جمعہ کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں اپنے پول اے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 9-2 سے شکست دی۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں آسٹریلیا کے لیے گاؤرز (تیسرے ، 14ویں، 18ویں، 19ویں منٹ) نے چار گول داغے ۔ اس کے علاوہ ٹام کریگ (9ویں)، جیک ہاروے (21ویں)، ڈینیئل بیل (27ویں)، جیریمی ہیورڈ (31ویں) اور ٹم برانڈ (46ویں) نے فاتح ٹیم کی جانب سے ایک ایک گول کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اینکوبیل انٹولی (7ویں) اور ٹیون کاک (57ویں منٹ) نے گول کئے ۔آسٹریلیا نے جیت کے ساتھ پول اے سے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ جنوبی افریقہ پول مرحلے کے اپنے تمام میچ ہارنے کے بعد ٹاپ ایٹ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ ارجنٹینا نے جمعہ کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں فرانس کے ساتھ 5-5 سے ڈرا کھیل کر پول اے میں دوسرا مقام حاصل کیا۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ جیت کر فرانس پول اے میں دوسری پوزیشن حاصل کر سکتا تھا۔ فرانس نے آخری منٹ میں ایٹین ٹائنیویز (10ویں) کے چار اور وکٹر چارلیٹ (35ویں، 37ویں، 48ویں، 59ویں) کے ایک گول کی مدد سے 5-4 کی برتری حاصل کر لی لیکن نکولس ڈیلا ٹور نے 60ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول داغ کر اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ نکولس نے اس سے قبل 33ویں اور 41ویں منٹ میں دو گول کیے تھے ، جبکہ نکولس کینن (دوسرے ) اور مارٹن فیریرو (50ویں) نے ارجنٹینا کے لیے ایک ایک گول کیا۔ارجنٹینا پول اے میں تین میچوں میں دو جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ دوسرا مقام حاسل کیا جبکہ فرانس ایک جیت، ایک ہار اور ایک ڈرا کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔