بھونیشور//یو این آئی// ارجنٹینا نے جمعہ کو اپنے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 1-0 سے شکست دے کر ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پول-اے کے میچ میں میکو کیسیلا نے تیسرے کوارٹر میں فاتح ٹیم کی جانب سے گول کیا۔اس جیت کے ساتھ ارجنٹائن نے تین پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ اپنے پول میں پہلی پوزیشن پر ہے ۔گزشتہ ورلڈ کپ میں ساتویں نمبر پر رہنے والی ارجنٹینا نے یہاں اپنی مہم کا جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ابتدائی منٹوں میں جنوبی افریقہ کے گول پر حملہ کیا۔ تاہم جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور گیند پر قبضہ جما لیا۔اس کے بعد سینزویزل نیوبین گیند کے ساتھ ارجنٹائن کے ڈی میں بھاگے لیکن ان کے دفاع نے گیند کو باہر دھکیل دیا۔ارجنٹائن نے میچ کے دوسرے کوارٹر میں دو پنالٹی حاصل کیں، حالانکہ اسے برتری حاصل کرنے کے لیے تیسرے کوارٹر تک انتظار کرنا پڑا۔ ابتدائی 30 منٹ میں کوئی بریک تھرو نہ ملنے کے باوجود ارجنٹائن نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹوں پر حملے جاری رکھے ۔ انہیں فائدہ اس وقت ملا جب لوکاس ٹوسکانی کے پاس پر کاسیلا نے گول کیپر کو دھوکہ دیتے ہوئے گیند نیٹ میں پہنچا دیا۔جنوبی افریقہ نے چوتھے کوارٹر میں گول کی کئی کوششیں کیں لیکن ارجنٹائن کے گول کیپر نے دباؤ کو جھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی ایک گول سے فتح کو یقینی بنایا۔ادھرآسٹریلیا نے جیریمی ہیورڈ اور ٹام کریگ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت جمعہ کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز پول اے کے مقابلے میں فرانس کو 8-0 سے شکست دے کر کیا۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہیورڈ نے 27ویں، 29ویں اور 39ویں منٹ میں گول کیے جبکہ کریگ نے 9ویں، 32ویں اور 45ویں منٹ میں گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس کے علاوہ جیک وہیٹن (26ویں منٹ) اور ٹام وکھم (54ویں منٹ) نے بھی فاتح ٹیم کے لئے گول کئے ۔ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم آسٹریلیا نے فرانس کو یہاں اپنی بالادستی دکھائی۔ فرانس نے مقابلے کا مضبوط آغاز کیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا نے اپنے کمزور مخالف پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔میچ کے ساتویں منٹ میں کریگ کے گول کے بعد آسٹریلیا نے دو بار اور گول پر نشانلہ لگایا لیکن توانائی س بھرپور فرنچ گول کیپر آرتھر تھیفری نے گیند کو نیٹ تک نہیں پہنچنے دیا۔پہلے ہاف میں ایک گول سے پیچھے رہنے کے بعد فرانس نے دوسرے ہاف میں آسٹریلیائی ہاف میں کئی موقع بنائے ۔ اس کے نتیجے میں 23 ویں منٹ میں لگاتار تین پنالٹی کارنر ملے ، حالانکہ فرانسیسی اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے ۔
بھارت کی ٹاپ رینک
اسلام آباد //پاکستان ہاکی اولمپئنز نے کل کے دن کو قومی کھیل کے لیے سیاہ دن قرار دے دیا۔سابق کپتان ڈاکٹر طارق عزیز، منظور الحسن، کرنل ریٹائرڈ مدثر اصغر اور خواجہ جیند کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر ہاکی ورلڈکپ کا ہونا اس ملک کیلئے بدقسمتی ہے جو 4 بار ہاکی کا عالمی چیمپئن رہا ہو۔طارق عزیز کا کہنا تھا کہ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کے نہ ہونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، صرف آنسو ہی بہائے جاسکتے ہیں یہ وقت ہم سب کے لیے شرمندگی کا ہے۔پاکستان ہاکی کے معاملات چلانے والے کھیل سے مخلص نہیں، ہمارے مقابلے میں ہمسایہ ملک ٹاپ رینک ہے اور وہ لگاتار دوسری بار عالمی کپ کروا رہے ہیں۔