گول میں آئی آرپی کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ منعقد

زاہدبشیر
گول//گول میں سوک ایکشن کے تحت آئی آرپی16بٹالین کی جانب سے بیادگار شہیدسنتوش میموریل والی بال ٹورنامنٹ کاانعقادہواجس میں سب ڈویڑن گول کی چارٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کی صدارت ڈی ایس پی اشوک کمار IRP16بٹالین نے کی۔ ٹورنامنٹ میں پہلامیچ ہمراز بمقابلہ سپائکر کے درمیان کھیلاگیا اور یہ میچ ہمراز نے جیتا اسی طرح سے ہائرسکینڈری سکول گول بمقابلہ گول ویلی کے درمیان کھیلاگیا جس میں ہائر سکینڈری سکول گول نے دوسرا میچ جیتا اور آخر پرفائنل میچ ہائرسکینڈری۔سکول گول اور ہمرازکے درمیان کھیلاگیااور اس فائنل میں ہمراز ٹیم فاتح قرار دی گئی۔آخر پرڈی ایس پی موصوف نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ڈی ایس پی اشوک کمار نے کہاکہ اس طرح کے میچ آنے والے وقت میں مزیدکھیلے جائیں گے۔ اس موقعہ پردیگرمعززشہریوں نے بھی شرکت کی۔