جموں//ریاست میں 20؍جون سے 15 ؍ فروری 2019ء تک گورنر رول کے نفاذ سے لے کر اب تک گریوینس سیل کو49424 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے8658 4شکایات کو نمٹارے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ766 شکایات پر عمل جاری ہے۔اسی طرح گورنر کی ہدایات پر گورنر کے تمام صلاح کار سری نگر اور جموں میں پروگرام کے مطابق لوگوںکی شکایات سننے اور ان کے نپٹارے کے لئے عوامی دربار منعقد کرتے ہیں اور شکایات کا ازالہ یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ طور پر جائزہ لیتے ہیں ۔