گوئٹے مالا //گوئٹے مالا کے آتش فشاں فوئیگو کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 تک جا پہنچی ہے جب کہ 200 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں واقع آتش فشاں فوئیگو کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 75 ہو گئی ہے جب کہ 200 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے کئی دیہات تباہ کردیئے ہیں۔ ناگہانی آفتوں سے نمٹنے والے ادارے کی جانب سے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تلاش جاری ہے۔گزشتہ روز آتش فشاں فوئیگو سے ایک بار پھر لاوا نکلنا شروع ہو گیا جس سے قریبی شہر ایسکوئنلا میں افراتفری پھیل گئی اور ریسکیو ادارے نے آتش فشاں کے قرب و جوار کی سات بستیوں کو خالی کرا لیا۔ متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔