کپوارہ//لولاب کپوارہ میں کوئوں اور لومڑیوں کے مردہ پائے جانے کے بعد لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ انتظامیہ نے کوئوں کے نمونے حاصل کر کے انہیں تشخص کیلئے لیبارٹری بھیج دیا ہے ۔انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ رپورٹ آنے کے بعد ہی اس تعلق سے کچھ کہا جا سکتا ہے کہ یہ فلو کی وجہ سے مرے ہیں یا پھرمرنے کی وجہ کوئی اور ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ لولاب کے گنڈ مانچھر گائو ں میں متعدد کوئو ں کو پیر کی صبح مردہ پایا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے متا ثرہ علاقہ میں چند لو مڑی بھی مردہ پائے گئے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اس علاقہ میں چند ایک کوئو ں کو مردہ پایا گیا تھا تاہم پیر کی صبح کوئو ں کے مرنے کی تعداد زیادی تھی اور یہ سلسلہ کئی روز سے جاری ہے ۔اس حوالہ سے ایس ڈی ایم لولاب اعجاز احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہیں یہ خبر ملی کہ گنڈ مانچھر علاقہ میں بہت سارے کوئے مردہ پائے گئے ہیں، جس کے بعد محکمہ انیمل ہسبنڈری کی ایک ٹیم کو علاقہ میں روانہ کیا گیا اور انہوں نے مردے کوئو ں کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری کو بھیج دیا اور مردہ کوئو ں کو محفوظ مقام پر ٹھکانے لگایا گیا ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ لوگوں کے مطابق علاقہ میں چند لومڑی میں مردہ پائے گئے ہیں اور اس کیلئے بھی جانچ شروع کی گئی ہے تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کپوارہ کے ضلع کے پائر پورہ اور گلگام علاقہ میں برڈ فلو ظاہر ہوا تھا اور اس علاقہ کو ضلع انتظامیہ نے ریڈٖ زون قرار دیا تھا۔