سرینگر//غلام نبی رینہ//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور اقبال موٹر ٹرانسپورٹ سروس کے منیجنگ ڈائریکٹرغلام قادر آخون کے گھر واقع گنڈ کنگن جاکر تعزیت پرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے کہ غلام قادر آخون کی ہمشیرہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں ۔ اس موقعہ پر مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے اور مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔ ڈاکٹر فاروق کے ہمراہ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران میاں الطاف احمد، محمد سعید آخون، شیخ اشفاق جبار اور دیگر عہدیداران بھی تھے۔ دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ بھی ملے اور پارٹی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے علاوہ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کی بھی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیساتھ ساتھ خود کو ہمیشہ لوگوں کیلئے وقف رکھیں۔