بڈگام// سینئر سٹیزن سپورٹس ویک (بزرگوں کے لیے کھیل) کے سلسلے میں، ضلع یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ، بڈگام (ڈی وائی ایس ایس) نے کل ضلع میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کیں۔ اس سلسلے میں زون چاڈورہ نے ریپورہ، چاڈورہ اور سورسیار میں بزرگ شہریوں کے لیے گلی ڈنڈا، ہاپ اسکاچ، کیرم، کرکٹ اور ٹیبل ٹینس کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔ان تقریبات میں زون چاڈورہ کے 68 بزرگ شہریوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ضلع میں اب تک 272 بزرگ شہریوں نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔