گلمرگ//گلمرگ میں کل کھیلو اِنڈیا کے تیسرے ایڈیشن کا پانچ روزہ قومی ایونٹ ایک شاندار تقریب کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا جس میں کھلاڑیوں ، سیاحوں اور مختلف محکموں کے اَفسران سمیت دو ہزار سے زیادہ شرکأ نے شرکت کی۔مرکزی وزیرمملکت امورِ داخلہ اور اَمورِ نوجوان و کھیل کود نسیت پرمانک اِختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔مانک نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں منعقدہ تیسرا کھیلو اِنڈیا سرمائی کھیل گزشتہ مقابلوں کے مقابلے میں ایک بڑا ایونٹ تھا۔ اُنہوں نے اگلا ایونٹ اس سے بھی بڑا ایونٹ ہوگا جس کا موازنہ دیگر بین الاقوامی ایونٹس سے کیا جائے گا۔اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر او رلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا جموںوکشمیر میں ترقی پذیر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے لئے شکریہ اَدا کیا جس سے نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں مہارت حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ سرفراز احمد اور عارف خان جیسے کھلاڑی جنہوں نے سرمائی اولمپکس میں کھیلے ہماری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔جموں و کشمیر نے 26 طلائی تمغے، 25 چاندی کے تمغے، 25 کانسی کے تمغے جیت کر تمغوں کی تعداد میں سرفہرست ہے اور اس کے بعد مہاراشٹر نے 13 طلائی، 8 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ تیسری پوزیشن ہماچل پردیش نے 10 طلائی تمغے، 14 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے حاصل کئے جبکہ آرمی نے 10 طلائی تمغے، 10 چاندی اور 9 کانسے میڈل حاصل کئے۔حاصل کردہ تمغوں میں ہریانہ نے 8,10,13،لداخ 7,3,7،اُتراکھنڈ 6,6,4،تامل ناڈو 6,5,3کرناٹک 5,2,7،گجرات 4,1,1،دہلی 3 3,6,، آئی ٹی بی پی 2,2,3, ،تلنگانہ 2,1,3,،ایچ اے ڈبلیو ایس2,1,1، اے آئی پی ایس سی بی 1,0,0اور کیرالہ 1,0,0 شامل ہیں۔