بانڈی پورہ //تلیل اور گریز میں تعینات اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول کھل رہے ہیں اور وہ ہوائی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر دفتر آئے ہیں لیکن یہاں کوئی ہوائی ٹکٹ دستیاب نہیں ہورہی ہے۔ احتجاجی اساتذہ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سروس شروع کی گئی ہے جو داور گریز تک مہیا ہے اور دن میں ایک یا دو بار سنروانی ہیلی پیڑ سے لیکر داور گریز تک آواجاہی ہوتی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد سے اپیل کی کہ ہیلی کاپٹر سروس دن بھر جاری رکھنے کی ہدایات صادر کئے جائیں تاکہ اساتذہ اپنی منزلوں تک پہنچ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ دفتر کے سامنے ایک سو سے زائد اساتذہ ودیگر ملازمین ہوائی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے انتظار کررہے تھے ۔