گریز میں ائرٹیل کے 4ٹاورنصب | 15دیہات کے ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے

سرینگر//انڈس ٹاورس نے 8460 فٹ بلندی پرچارٹاورنصب کرکے گریز وادی کے 15دیہات کا وادی سے رابطہ کیاہے۔یہ ٹاورسورج کی توانائی کو استعمال کرکے بھارتی ائرٹیل سے گریز کو وادی سے جوڑیں گے۔یہ موبائل ٹاور تارہ بل۔گلشن پورہ، بگتور، چونٹ واری،کنزل ون، بڈون، فقیرپور، ون پورہ،داوراور دیگر دیہات کا موبائل رابطہ وادی سے کریں گے اور ان سے15000لوگ مستفید ہوں گے۔ان ٹاوروں سے بھارتی فوج کو بھی ڈجٹل رابطہ مہیا ہوگا