نگروٹہ//این سی سی سالانہ تربیتی کیمپ J-3 کے ساتویں روز یہاں پیر کے وز متعدد سرگرمیاں انجام دی گئی۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ کمانڈر این سی سی ہیڈ کوارٹر جموںنے تربیتی کیمپ نگروٹہ کادورہ کیا۔س موقعہ پر کیڈٹوں نے گروپ کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔کیمپ کمانڈنٹ نے افسر کو کیمپ میں منعقد ہورہی متعدد سرگرمیوں کی جانکاری دی۔افسر نے فائرنگ رئینج کا بھی دروہ کیا اور کیڈٹوں کی پرفارمنس کا معاینہ کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کیڈٹوں کو اتحاد، نظم و ضبط اور مثبت رویہ پیدا کرنے پر زور دیا اور انہیں ملک کی خدمت کرنیکی جانب مائل کیا۔ سول ڈیفنس آرگنائزیشن جموں کی جانب سے کیڈٹوں کے لئے ایک روزہ بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔پروگرام میں کیڈٹوں کو آفات سماویہ جیسے کہ بھوبچال، آتشزنی، حادثات وغیرہ کی صورت میںسول ڈیفنس کے رول کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔کیڈٹوں نے متعدد آفات سماویہ کے دوران استعمال کئے جانے والے فسٹ ایڈ کے سکلز کی عملی جانکاری بھی حاصل کی ۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی شش ی ٹھاکور بھی موجود تھے۔اسی روز این سی سی افسروں کی سینئر ونگ ایسو سیٹ کی ایک کانفرنس بھی منعقد کی گئی،جس میں تربیتی سیشن 2019-20 کے دوران متعدد مسائل جیسے کہ اندراج، کیمپ، کورس اور تربتی کاروائیوں سے متعلق سرگرمیوں پر طبھی مباحثہ کیا گیا ۔