عظمیٰ نیوزسروس
گاندربل//سوک ایکشن پروگرام کے تحت گاندربل پولیس نے سائیکل دوڑ کااہتمام کیا جو بینہامہ سے شروع ہوکروائل پل پرختم ہوئی ۔دوڑ میں ضلع کے نوجوانوں نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔دوڑ کوڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹرغلام حسن نے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا ۔اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ گاندربل پولیس کے اہتمام سے منعقدہ اس دوڑ کامقصدنوجوانوں کو کھیل کود کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ ان میں کھیل سرگرمیوں کوفروغ حاصل ہواوروہ منشیات کی لت سے دوررہیں۔دوڑ کے اختتام پرانہوں نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والوں بازل احمدولدمحمدشفیع ساکن کنگن،اعجازاحمدولدمشتاق احمد ساکن واکورہ اورعنائت اللہ راتھر ولدبشیراحمدساکن کنگن کونقد انعام اور مومینٹوپیش کئے۔اس موقعہ پر پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر حکام بھی موجودتھے۔