ارشاد احمد
گاندربل// محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل نے انڈور کھیل کمپلیکس سہ پورہ گاندربل میں 14 سال عمر لڑکیوں کے انٹر زون بیڈمنٹن ضلعی سطح کے مقابلے اور انتخابی مہم کا انعقاد کیا عمل میں لایا گیا جس میں 4 زونوں میں واقع متعدد تعلیمی اداروںمیں زیر تعلیم 12 طلباء کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تقریب کے اختتام پر محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس نے ہونہار اور قابل طلباء کو کھیلوں میں شرکت کرنے اور سرگرمی سے جوش اور جنون کا مظاہرہ کرنے پر تمغوں سے نوازا۔