گاندربل//ارشاد احمد//گورنمنٹ فزیکل کالج گاڈورہ میں جاری انٹر کالج کھیل میلہ کے چوتھے روز کھیلوں کے مختلف زمروں میں کالج طلبا نے بڑی کوششوں اور محنت کے ساتھ اپنی اپنی ٹیموں کے لئے زبردست جیت حاصل کی.۔نٹر کالج کھیلوں کے میلے میں کھیلے جارہے 08 شعبوں میں چوتھے روز 17 کھیل مقابلے منعقد کئے گئے. مردوں کے فٹ بال مقابلے میں امرسنگھ کالج سرینگر نے گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن یک طرفہ مقابلے میں 5-0 گول سے جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ بارہمولہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل کو 5-0 گول سے شکست دی۔مردوں کے والی بال مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ نے امرسنگھ کالج سرینگر کو 02 سیدھے سیٹوں سے جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل نے گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ کو 02 سیدھے سیٹوں سے شکست دی۔خواتین والی بال مقابلے میں گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل نے گورنمنٹ ڈگری کالج زکورہ کو 3-0 سے شکست دی۔ کھوکھو مردوں کے مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کو جبکہ گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل نے گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل کو شکست دی۔خواتین کے کھو کھو مقابلے میں خواتین ڈگری مولانا آزاد روڑ سرینگر نے خواتین ڈگری کالج بارہمولہ کو اور گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل نے گورنمنٹ ڈگری کالج سمبل سوناواری کو شکست دی۔مردوں کے باسکٹ بال مقابلے میں گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل نے خواتین ڈگری کالج مولانا آزاد روڑ سرینگر کو 54-27 سے شکست دی۔خواتین کے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل نے گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ کو 2-0 سے شکست دی۔گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ اور امر سنگھ کالج سرینگر نے فٹ بال کے فائنل میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے،گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل اور گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ نے مردوں کے کھو کھو مقابلے کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے،گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل اور گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ نے مردوں کے باسکٹ بال مقابلے کے اپنے اپنے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ حاصل کرلی.گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل اور خواتین کالج مولانا آزاد روڑ سرینگر نے خواتین باسکٹ بال کے فائنل میں رسائی حاصل کرلیں جبکہ گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل اور خواتین ڈگری کالج بارہمولہ نے خواتین ٹیبل ٹینس کے فائنل میں اپنی اپنی پوزیشن مستحکم کرلی.واضع رہے کہ انٹر کالج کھیلوں کے میلہ میں صوبہ کشمیر سے 27 کالج میں زیر تعلیم 900 طلبا شرکت کررہے ہیں یہ کھیلوں کا میلہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا.