گاندربل//ارشاد احمد// صوبہ کشمیر کا پہلا انٹر کالج کھیل میلہ منعقد کیا گیا ۔جس میں 27 کالجوں کے 1200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ گورنمنٹ فزیکل کالج گاڈورہ گاندربل میں کشمیر کا پہلا انٹر کالج کھیلوں کا میلہ اختتام پذیر ہوا.ایک ہفتہ چلنے والا میلہ رواں ماہ کی 12 اکتوبر فزیکل کالج گاڈورہ کے میدان میں شروع ہوا ۔ میلہ میں مختلف زمرے کے 8 کھیل جن میں مردوں کا فٹ بال ٹورنامنٹ، مردوں اور خواتین کا فٹ-بال ٹورنامنٹ،والی بال (مرد اور خواتین)، باسکٹ بال (مرد اور خواتین)،کھوکھو (مرد اور خواتین) کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کئے گئے.۔گورنمنٹ فزیکل کالج گاندربل نے خواتین کا والی بال اور خواتین کا ٹیبل ٹینس میں 05 ٹرافیاں حاصل کیں۔مردوں کا باسکٹ بال اور کھو-کھو (مرد و خواتین)کے ساتھ ساتھ مردوں کا فٹ بال کا مقابلہ گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ جیت گئے جبکہ مردوں کے والی بال ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل نے جیت حاصل کی۔خواتین کا باسکٹ بال ٹورنامنٹ خواتین ڈگری کالج مولانا آزاد روڑ سرینگر فاتح رہی۔اختتامی تقریب کے دوران فاتح کھلاڑیوں اور کالجوں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب کے دوران ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس سبھاش چندر چھبر،ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبہیر، ڈپٹی کمشنر گاندربل، ایس ایس پی گاندربل نکھکل بورکر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج زکورہ، مہمان خصوصی تھے۔