پروگراموں کو لاگو کرنے کیلئے ہر مہینہ کی آخری بدھ وار کو ایسے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ
سانبہ//کرشی وگیان کیندر سانبہ کی جانب سے زیر اہتما م ڈ ائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن ،شیرء کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں ،پیر کے روز یہاں کے وی کے میں ایک روزہ ضلع سطحی کارڈی نیشن اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ایک بیان کے مطابق اجلاس منعقد کرنے کا مقصد کسان طبقہ کیلئے ضلع کے ترقیاتی محکموں کے درمیان تال و میل کو فروغ دینا تھا۔اجلاس کی صدارت کرشی وگیان کیندر کے سربراہ و سینئر سائنسدان ڈاکٹر ونود گپتا نے کی۔کے وی کے نے تمام ترقیاتی محکموں کے درمیان متعلقہ ایکشن پلان کو بانٹنے کیلئے ہاتھ ملانے کی پہل شروع کر دی ہے،تاکہ کسان طبقہ کی بھلائی کے لئے سکیموں کو موثر ڈھنگ سے لاگو کیا جا سکے۔اجلاس میں متعدد دیگر مسائل جیسے کہ فصل کی پیداوار، باغبانی، ابریشم ،انیمل ہسبنڈری و متعلقہ شعبوں پر بھی گفت و شنید کی گئی۔مباحثہ کا ایم مقصد کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنا تھا ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ونود گپتا نے کہا کہ کے وی کے سائنسدانوں کو ترقیاتی محکموں کے پروگراموں میں ملوث کرنا بہت اہم ہے، تاکہ کسانوں کو نئی تکینیک سے واقف کیا جا سکے۔پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ترقیاتی محکموں کے تمام سر براہوں نے اپنے نقطہ و نگاہ و تجاویز پیش کی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر بی ایس جموال، وجے اوپادھیائے ،ست پال ورما ، ڈاکٹر اے پی سنگھ، ڈاکٹر وی بی سنگھ ،سوشیل انگورانہ، ڈاکٹر جے پی سمبریہ ،جوگیندر لعل شرما ،اشوک گپتا، مکیش کمار، ڈاکٹر نیرج شرما و دیگران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر فیصلہ لیا گیا کہ پروگراموں کو مشترکہ طور سے لاگو کرنے کیلئے ایسا اجلاس مہینہ کی ہر آخری بدھ وار کو منعقد کی جائے گی۔