کی 86ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگJKSRTC کارپوریشن کے بیڑے کی دیکھ ریکھ اورخدمات کی بہتری پرتبادلہ خیال

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں وکشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے86ویں بورڈ آف ڈائریکٹر ز میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی شیلندر کمار ، سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پرسنا راما سوامی جی ، ڈی جی کوڈز، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آر ٹی سی ، چیف اِنجینئر ایم اِی ڈی اور دیگر متعلقہ اَفسروں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کے کام کاج سے متعلق مختلف اَمور بشمول بیڑے کی دیکھ ریکھ ،خدمات کی بہتری اور کارپوریشن کے آپریشنز کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔

بورڈ نے کارپوریشن کی مالی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور اِس کے منافع کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات تجویز کئے۔میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریشن کے انتظام پر زور دیا کہ وہ اَپنے بیڑے( بسوں / ٹرکوں) کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال اور نان آپریشنل ریونیو کے حصول کے لئے دیگر ممکنہ راستے تلاش کریں۔ اُنہوں نے کہاکہ کارپوریشن جموںوکشمیر کے لوگوں کو قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے اور اِس لئے کارپوریشن پر یہ ضروری ہے کہ وہ جدید ٹرانسپورٹیشن نظام سے ترقی کرتے رہیں۔مشیر موصوف جو بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ، نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کارپوریشن میں جدید ترین تکنیکی ترقی کو عملائے تاکہ عام لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اُنہوں نے کارپوریشن کی خدمات اِستعمال کرنے والے مسافروں کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔دورانِ میٹنگ بورڈ نے کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کچھ اہم فیصلے لئے۔بورڈ نے آئی ٹی ایم ایس کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے لئے کارپوریشن کی تعریف کی اور ان سے کہا کہ وہ اسے ایک ماہ کے اَندر مکمل طور پر فعال کریں تاکہ عوام الناس اور مسافر آن لائن ٹکٹنگ کی سہولیت سے مستفید ہوسکیں۔بورڈ نے کارپوریشن کو نان آپریشنل ریونیو کمانے کے دیگر ذرائع کو منتقل کرنے کی بھی ہدایت دی۔بورڈ نے ان سے کہا کہ وہ بسوں کے اَندر اور باہر خالی جگہوں کو اِشتہاری مقاصد کے لئے اِستعمال کریں اور اِس کے لئے محکمہ اطلاعات اور دیگر محکموں کے ساتھ مشاورت سے ایک مکمل منصوبہ تیار کریں۔بورڈ نے کارپوریشن سے یہ بھی کہا کہ وہ آئی آئی ایم جموں اور آئی آئی ٹی جموں کے اِشتراک سے کارپوریشن کے ملازمین کے لئے سکل ٹریننگ پروگرام کا اِنعقاد کرے۔دورانِ میٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے آر ٹی سی نے کارپوریشن کی کارکردگی اور کام کاج کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔دریں اثناء میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سٹار بس ویب پورٹل https://starbus.jk.gov.inاور جے کے آر ٹی سی کے پاتھک ٹریولر موبائل ایپ کو بھی لانچ کیا۔یہ آئی ٹی اَقدامات کارپوریشن کے بس آپریشنز ، مینجمنٹ اور دیکھ ریکھ سے متعلق عمل کے مکمل آٹومیشن کے لئے کام پر مبنی حل ہیں ۔