جموں //کیندریہ ودیالیہ ،جی سی سی آر پی ایف بن تالاب نے بدھ کے روز اپنا یوم تاسیس اور انعامات کی تقسیم اکری کی تقریب نہایت ہی جوش و خروش سے منائی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میںجنرل زور آور سنگھ اسٹیڈیم،جموں یونیورسٹی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈی آئی جی ،سی آر پی ایف بن تالاب ایس پی سنگھ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ (ایڈمنسٹریشن)سنجیو کمار سنگھ مہمان ذی وقار تھے۔پروگرام میںسی آر پی ایف افسروں، معزز اشخاص ،وی آئی پیز ،پریس اہلکاروں ،والدین اورطلاب نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام روایتی لیمپ روشن کرکے گنیش وندھنا کے ساتھ کیا گیا ۔پروگرام میں متعدد پروگرام بشمول کشمیری ڈانس ، راجستھانی ڈانس ، جرمنی گانے ،لوانی، سی آر پی ایف پر ڈرامہ پیش کیا گیا ۔اس موقعہ پر سپورٹس۔ کراٹے کی سامعین نے کافی سراہنا کی۔سکول کے پرنسپل سورج پرساد نے سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنایا اور سکلو کی حصولیابیوں کو اجا گر کیا۔مہمان خصوصی نے متعدد شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے۔انہوںنے اپنے خطاب میںطلاب کے جذبہ اور اعتماد کی ستائش کی اور ودیالیہ کنبہ کو بورڈ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔پروگرام کا اختتام پی جی ٹی کرن کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ اور قومی رانہ گانے کے ساتھ کیا گیا۔