عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جمناسٹکس میں جموں و کشمیر کے ہونہار اور ابھرتے ہوئے مسکان رانانے جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے جاری کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2024 میں پانچ تمغے جیت لئے ۔یہ مقابلے چنئی میں منعقد کیا جا رہے ہیں۔مسکان نے قومی چیمپئن شپ میں ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نے جموں و کشمیر میں اس اولمپک کھیل کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں قائم، اسپورٹس کونسل جمناسٹک اکیڈمی کو جدید ترین، عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے سے لیس کیا گیا ہے۔ ارجن ایوارڈ یافتہ ’کرپالی سنگھ‘ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوچز میں سے ایک ہیں جو اس اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو مکمل طور پر پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتے ہیں۔اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اس اکیڈمی کو کھیلو انڈیا اکیڈمی برائے جمناسٹکس کے طور پر قومی شہرت کی منظوری دی ہے اور اس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔