بانہال // پی ڈی پی کی طرف سے حلقہ انتخاب کے کھڑی علاقے میں ورکروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع صدر بشیر احمد رونیال نے کی۔ اس میٹنگ میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی ورکروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس سے وابستہ کئی ورکروں نے وہاں موجود لیڈروں کے سامنے پی ڈی پی میں شمولیت کی۔ اس موقع پر پی ڈی پی صدر بشیر احمد رونیال ، یوتھ صدر فیاض احمد نائیک ، غلام رسول نائیک اور محمد ایوب قابل ذکر تھے۔ اس موقعہ پر پارٹی کو مزید مضبوط کرنے اور پارٹی کا عوام دوست منشور گھر گھر پہنچانے پر زور دیا گیا۔