عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کھمبر میں کھیلے گئے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں سپارٹنز اسپورٹس کلب کاشی پورہ ٹیل بال نے شانپورہ سپائکرز کو 3:0 سیٹس سے شکست دی۔ٹورنامنٹ میں پھاگ کے مختلف علاقوں کی سینئر اور جونیئر دونوں ٹیموں نے حصہ لیا۔والی بال ایسوسی ایشن کے بینر تلے ایک ماہ طویل والی بال ٹورنامنٹ میں کئی مقابلے ہوئے ۔فائنل میچ کی تقریب پر سماجی و سیاسی کارکن پیر بلال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈاکٹر جی ایم راتھر، راشد ماما، محمد الیاس راتھر، محمد یعقوب ڈار، بشیر سر، رشید ڈار، اشرف میر، منظور بٹ بھی اس موقع پر موجودتھے۔