عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ//جموںوکشمیر کا خوبصورت قصبہ کپواڑہ ایک حیرت انگیز میٹا مورفوسس سے گزرا ہے جواَفراتفری سے لے کر ترقی تک کے سپورٹس ہب بننے کے شاندار سفر میں تبدیل ہورہاہے ۔ یہ متاثر کن تبدیلی ہزاروں لوگوں کے اجتماع میں واضح تھی جو کرہامہ گراؤنڈ میں ایک حالیہ کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ سپورٹس کونسل نے 77ویں یومِ آزادی کے موقعہ پر ضلع کپواڑہ کے کرہامہ سپورٹس سٹیڈیم میں رامہل کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کا اہتمام کیا۔ یہ میچ اس دِن کی توجہ کر مرکز بنا اور اس میں سیکرٹری سپورٹس کو نسل نزہت گل نے شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان ، ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس اور موجودلوگوں نے کرکٹ میچ کا مشاہدہ کیا۔
یہ میچ آزادی کا کھیل اُتسو ، نشامُکت بھارت ابھیان اور مائی یوتھ مائی پرائیڈ کے بینر تلے منعقد کیا گیا تھا ۔ یہ فرینڈ ز الیون لولاب اور سلطان وایئر ز بارہمولہ کے درمیان کھیلا گیا۔ سلطان واریئر ز بارہمولہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 138 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔فرینڈز الیون کے سامنے ہدف میگرے نکلا اور انہوں نے ٹائٹل آسانی سے جیت لیا۔سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل نے اِس بات پر زور دیا کہ کرکٹ میچ جموںوکشمیر یوٹی میں رونما ہونے والے کھیلوں کے اِنقلاب کا ایک حصہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پورے جموںوکشمیریوٹی میں کھیل مقابلوں کا اِنعقاد کیا جارہا ہے جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔کرہامہ سٹیڈیم میں ایک تاریخی کرکٹ میچ دیکھا جس میں سپورٹس کونسل نے ضلع کپواڑہ کے نوجوانوں کوکھیل سرگرمیوں میں شامل کیا جس کا مقصد اُنہیں منشیات کی بدعت جیسی سماجی بُرائیوں سے دُور رکھنا تھا۔